درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے

بدھ 30 ستمبر 2026 19:06

درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) محکمہ اوقاف سندھ نے سہون میں درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے انتظامی امور میں غفلت اور صحافیوں سے متعلق غلط فہمی پر مبنی پریس ریلیز جاری ہونے کے معاملے پر منیجر اوقاف سہون سرکل غلام رسول سومرو کو عہدے سے ہٹا دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف کے مطابق انتظامی امور کی بہتری کے لیے سید محمد علی شاہ کو نیا منیجر اوقاف مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے عہدے کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں شروع کردی ہیں۔

محکمے کے اعلیٰ حکام نے نئے منیجر اوقاف کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے ساتھ بہتر اور مثبت تعلقات قائم رکھنے پر زور دیا ہے۔محکمہ اوقاف کے حکام کے مطابق صحافی طبقہ اداروں میں موجود کمیوں اور خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے، جنہیں دور کرنا متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :