نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق

ورثا پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے

بدھ 30 ستمبر 2026 17:53

نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) نصرت بھٹو کالونی میں نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں کے علاقے نصرت بھٹو کالونی ناصر نگر گلی نمبر 4 کے قریب منگل اوربدھ کی درمیانی شب نالے میں کام دوران دم گھٹنے سے ایک خاکروب جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے خاکروب کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں اس کی شناخت 28 سالہ بلو ولد شمعون کے نام سے کی گئی۔متوفی نصرت بھٹو کالونی کا ہی رہائشی تھا۔ ورثا پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔