Live Updates

ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد

ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی، فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ سے ڈیزل کا بھاری ذخیرہ قبضے میں لے لیا گیا

بدھ 30 ستمبر 2026 17:58

ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) کسٹمز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناردرن بائی پاس کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر ایرانی ڈیزل کا بھاری ذخیرہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر مبینہ طور پر ایرانی ڈیزل ذخیرہ کرنے کا غیر قانونی کاروبار کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران متعلقہ اداروں نے ڈیزل کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کی زد میں آنے والے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ کے مالک مبینہ طور پر ایس ایچ او غلام حسین کورائی ہیں۔ متعلقہ اداروں نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :