ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی

بدھ 30 ستمبر 2026 16:46

ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) ہڈیارہ کے علاقے گگہ گائوں میں 23سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت 23 سالہ مہوش کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مہوش کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دی۔

متعلقہ عنوان :