مولانا فضل الرحمان کو افغان صدر حامد کرزئی کا فون ،دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال ،افغان مصالحت اس خطے میں امن اور استحکام کا واحد راستہ ہے،مولانا فضل الرحمان ،دونوں حکومتیں اپنی دوطرفہ مسائل کے حل کے لئے کوشش کررہے ہیں ، سربراہ جے یو آئی کی گفتگو ،ہمسایہ کی حیثیت سے پاکستان کا پرامن افغانستان کے لئے کلیدی کردار ہوسکتاہے ، حامد کرزئی
پیر 17 فروری 2014 22:27
اسلام آباد/کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو افغان صدر حامد کرزئی نے ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی ۔ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو صدر حامد کرزئی نے فون پر ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتیں اپنی دوطرفہ مسائل کے حل کے لئے کوشش کررہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے اس امر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغان مصالحت اس خطے میں امن اور استحکام کا واحد راستہ ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کے درمیان داخلی مصالحت کے لئے کوششیں تیز کرنی چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو تمام مسائل کے حوالے سے ایک پیج پر آنے کے لئے نواز شریف حکومت کوشش کررہی ہے ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے سے شکایات کے آزالے کے بغیر باہمی اعتماد کے لئے پوری طرح ماحول بحال کرنا ایک چیلنج ہوگی۔صدر کرزئی نے مولانا فضل الرحمان کو امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کے حوالے سے معلومات سے آگاہ کیا ،انہوں نے کہا کہ امن پورے خطے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ہمسایہ کی حیثیت سے پاکستان کا پرامن افغانستان کے لئے کلیدی کردار ہوسکتاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.