طالبان کے مسئلے کاحل مذاکرات نہیں ان سے دودوہاتھ کرنے کاوقت آچکاہے،الطاف حسین،ارباب اختیارسے کہتاہوں دیرنہ کیجیے ، پاکستان کوبچالیجئے یاپاکستان کوطالبان کے حوالے کرنے کااعلان کردیجئے ، قائد ایم کیو ایم ، وفاقی حکومت دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے مسلح افواج کوحکم نہیں دیتی توپھراسے استعفیٰ دیکر گھر بیٹھ جانا چاہیے ،طالبان مذاکرات میں سنجیدہ نہیں،وہ ایک طرف مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں اوردوسری طرف فوج کے افسروں اور جوانوں کوشہیدکررہے ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 18 فروری 2014 22:30
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حکومت، مسلح افواج اورتمام ارباب اختیارکومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے مسلسل حالیہ واقعات نے ثابت کردیاہے کہ طالبان کے مسئلے کاحل مذاکرات نہیں بلکہ ان سے دودوہاتھ کرنے کاوقت آچکاہے۔ لہٰذا دیرنہ کیجیے ، پاکستان کوبچالیجئے یاپاکستان کوطالبان کے حوالے کرنے کااعلان کردیجئے۔
انہوں نے یہ بات آج ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔دہشت گردی کی وارداتوں پر حکومتی کاوشوں کے بارے میں ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ سندھ حکومت طالبان دہشت گردوں کے آگے مکمل طورپرسرینڈرکرچکی ہے ۔جہاں تک وفاقی حکومت کا تعلق ہے تو اگروفاقی حکومت اپنا فرض ادا نہیں کرتی اوران دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے مسلح افواج کوحکم نہیں دیتی توپھروفاقی حکومت کابھی برسراقتداررہنے کا کوئی حق نہیں اوراسے استعفیٰ دیکر گھر بیٹھ جانا چاہیے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.