قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا خارجہ پالیسی میں تبدیلی، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ودیگر امور پر ایوان کو اعتماد میں نہ لئے جانے پر احتجاج،وزیراعظم ایوان کو تمام معاملات سے آگاہ کریں ، مطالبہ،شیخ رشید احمد کا وفاقی وزیرزاہدحامد کے بیان پر احتجاج ،ایوان کی کارروائی کابائیکاٹ
پیر 24 فروری 2014 22:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) قومی اسمبلی میں پیر کو اپوزیشن نے خارجہ پالیسی میں تبدیلی، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن اوردیگر امورپرایوان کو اعتماد میں نہ لئے جانے پرشدیداحتجاج کیا اورمطالبہ کیا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف ایوان کو تمام معاملات سے آگاہ کریں عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد وفاقی وزیرزاہدحامد کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی کابائیکاٹ کرگئے جبکہ زاہد حامد نے موقف اختیار کیا کہ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تمام امور زیربحث آئیں گے جس کے بعد تمام معاملات سے ایوان کو آگاہ کیاجائیگا ۔
پیر کو وقفہ سوالات کے فوراً بعد اپوزیشن کے سید خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی اورنبیل گبول اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اورنکتہ اعتراض پر سپیکرسے بولنے کی اجازت چاہی قائدحزب ا ختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نے خارجہ پالیسی میں اچانک تبدیلی کردی ہے اس پر بڑی تشویش ہے کہ خارجہ پالیسی پراچانک یوٹرن لینا اور کسی کواعتماد میں نہ لینا کیامعنی رکھتا ہے ہمارا ملک اس وقت مشکل حالات میں گزر رہا ہے ہمیں ماضی کے حالاس کو دیکھنا چاہیے اور ان حالات کو مدنظر رکھ کر کوئی فیصلہ کرناچاہیے ماضی میں جب پاکستان نے افغانستان میں مداخلت کی تو اس کے نتائج آپ کے سامنے ہیں ملک آگ میں جل رہا ہے اب شام کیخلاف میزائل ٹیکنالوجی دی جارہی ہے یہ القاعدہ کے ہاتھ میں بھی لگ سکتا ہے اگر ہم کسی دوسرے ملک میں مداخلت کریں گے تواس کے کیانتائج سامنے آئیں گے ہمیں ذوالفقار علی بھٹو کی طرح مسلم امہ کے پاس جاناچاہیے کہ کیاخطرات ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کو خارجہ پالیسی کی تبدیلی کے پس منظر سے آگاہ کیاجائے ہم ایٹمی طاقت ہیں اوردنیا کے7ویں بڑا ملک ہے اوردنیا کی ساتویں سپرپاور ہے وزیراعظم نواشریف ایوان میں آکر طالباان سے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کریں کہ مذاکرات کے دوران23 ایف سی اہلکاروں کو ذبح کیا گیا کراچی میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا پاک فوج کے افسروں اورجوانوں پرحملے کئے جارہے ہیں قوم نے نوازشریف پراعتماد کیا ہے توان کافرض ہے کہ 20 کروڑ عوام کواعتماد میں لیں انہوں نے کہاکہ ایوان کو بتایا گیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیوں ختم ہوئے اس میں حکومت کاکیاکردار ہے اورطالبان کاکیا؟ خورشید شاہ نے کہا کہ لوگ بجلی کی قیمتوں،لوڈشیڈنگ اورتوانائی کے بحران کوبھول گئے ہیں وہ ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ چاہتے ہیں حکومت ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے اقدامات کرے افواج پاکستان کے لیڈروزیراعظم نوازشریف ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں عوام ان کاساتھ دے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.