امید ہے پاکستان کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کی صورت میں افغانستان دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیگا،دفتر خارجہ ،شامی باغیوں کیلئے پاکستان کی جانب سے اسلحہ فراہم کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں ،شام خود جنیوا ون اور جنیوا ٹو معاہدے تسلیم کر چکا ہے، پاکستان کا شام میں قیادت کی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں ،بیرونی خواہشات پر حکومت کی تبدیلی کے موقف کا کبھی حامی نہیں رہا، بھارتی جیل میں جاں بحق ہونیوالا پاکستانی شوکت علی اگر دماغی مریض تھا تو اسے جیل میں کیوں رکھا گیا ، بھارت سے ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی ہفتہ وار بریفنگ ۔ تفصیلی خبر
جمعرات 27 فروری 2014 19:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے شمالی وزیرستا ن میں آپریشن کی صورت میں امید ہے افغانستان بھاگنے والے دہشت گردوں کو نہ تو پناہ اور نہ اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دیگا، شام کے باغیوں کیلئے پاکستان کی جانب سے اسلحہ فراہم کرنے کی اطلاعات قطعی بے بنیاد ہیں شام خود جنیوا ون اور جنیوا ٹو معاہدے تسلیم کر چکا ہے پاکستان کا شام میں قیادت کی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں ، پاکستان بیرونی خواہشات پر حکومت کی تبدیلی کے موقف کا کبھی حامی نہیں رہا۔
بھارتی جیل میں جاں بحق ہونے والا پاکستانی شوکت علی اگر دماغی مریض تھا تو اسے جیل میں کیوں رکھا گیا ، بھارت سے ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کا شام کی حکومت تبدیل کرنے میں کوئی کردار نہیں ۔(جاری ہے)
شام مسئلہ کے فریقین خود ہی جینوا ون اور جینوا ٹو عمل کو تسلیم کر چکا ہے ۔
ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے شام میں باغیو ں کیلئے اسلحہ فراہم کرنے کی خبریں پراپیگنڈا اور قطعی بے بنیاد ہیں ، پاکستان بین الاقوامی مروجہ قوانین کے مطابق ہی اسلحہ فروخت کرتا ہے ۔ پاکستان شام کی سرحدی حدود اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور شام کی حکومت میں تبدیلی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا اور بیرونی دباؤ سے ملکوں میں حکومتوں کی تبدیلی کا حامی رہا ہے ۔ وزیر ستان آپریشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان امید رکھتا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا اور اگر پاکستان نے وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ کیا تو بھاگنے والے دہشت گردوں کو افغانستان پناہ نہیں دیگا ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت اور وہاں سیکیورٹی کے ذمہ دار یقینا اس امر کو یقینی بنائیں گے ۔ بھارتی جیل میں پاکستانی شہری کی ہلاکت کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں تقریبا 500 شہری قید ہیں ،شوکت علی کی ہلاکت کے بارے میں بھارت نے آگاہ کیا ہے کہ شوکت علی دماغی مریض تھا اور اس نے خودکشی کی ہے ۔ بھارت بتائے کہ اگر شوکت علی دماغی مریض تھا تو اسے جیل میں رکھا ہی کیوں گیاتھا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے شوکت علی کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ میں ایران پر عائد پابندیاں رکاوٹ ہیں اور اس ضمن میں ایرانی حکومت سے بات چیت ہور ہی ہے ۔ ایران بھی بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے معاہدہ کی شرائط پوری کرنے کے قابل نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.