پورا پاکستان مشکل میں ہے، طالبان سے جنگ بندی پر یقین نہیں رکھتے، سابق وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک ،وزیراعظم نے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے اگر حکومتی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو یہ اچھا اقدام ہے، پی پی اور ایم کیو ایم لازم وملزوم ہے۔ ایم کیو ایم سے بات چیت جاری رہتی ہے ، کراچی ایئرپورٹ پر بات چیت
جمعرات 6 مارچ 2014 21:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک نے کہا ہے کہ پورا پاکستان مشکل میں ہے۔ طالبان سے جنگ بندی پر یقین نہیں رکھتے۔ جمعرات کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ طالبان کی میڈیا کوریج بند کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ کرکٹ میچ ہوا تو وہ نہیں کھیلیں گے۔ وہ بارہویں کھلاڑی نہیں بننا چاہتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبان کی نیت ٹھیک نہیں لگتی۔ طالبان سے مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو دہشت گردی کرتا ہے ان سے باتوں کے بجائے ان کے خلاف لاتوں کا استعمال کیا جائے۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے اگر حکومتی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو یہ اچھا اقدام ہے۔
ہمیں وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ پالیسی پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ ایم کیو ایم سے مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی پی اور ایم کیو ایم لازم وملزوم ہے۔ ایم کیو ایم سے بات چیت جاری رہتی ہے اور عوام کے مسائل کے حل اور ملک کی ترقی کے لئے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.