طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں لیکن امید نہیں‘ چودھری شجاعت حسین ،فوج کا نمائندہ شامل نہیں ہونا چاہئے، مذاکرات کا مقصد یہ ہے کہ طالبان حتمی طور پر پرُامن ہو جائیں‘ میڈیا سے گفتگو
جمعہ 7 مارچ 2014 18:42
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان میں مذاکرات کی کامیابی کیلئے ذاتی طور پر دعا گو ہوں لیکن ان کی کامیابی کی امید کم ہے، مذاکرات میں فوج کا نمائندہ شامل نہیں ہونا چاہئے۔ وہ اسلام آباد سے واپسی پر یہاں لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعہ مسئلہ حل ہو جائے تو بڑی اچھی بات ہے اور میری دعا بھی یہی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ مذاکراتی کمیٹی میں فوج کے نمائندہ کی شمولیت کا فیصلہ ہو گیا ہے لیکن یہ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ جرگہ کی بات ہے اور جرگہ میں اگر فیصلہ ہوتا ہے کہ مذاکرات ہی کرنے ہیں ایکشن نہیں کرنا تو پھر فوج ایکشن نہ کرنے کی پابند ہو گی اور ان کے پاس کوئی دوسری آپشن نہیں رہے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.