تھر کے مختلف علاقوں میں مزید تین بچے جاں بحق ، گیارہ ہسپتال پہنچ گئے ، کئی علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگا دیئے گئے، تھر پارکر میں خشک سالی اور بیماریوں سے پریشان حال عوام کی نقل مکانی ،حکومت کے تمام اداروں نے قحط سالی سے متاثرین کیلئے امدادی اشیاء بھجوانا شروع کر دیں ، پاکستان رینجرز سندھ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
اتوار 9 مارچ 2014 14:09
کراچی/تھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) تھر کے مختلف علاقوں میں مزید تین بچے جاں بحق اور گیارہ ہسپتال پہنچ گئے ، کئی علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگا دیئے گئے ، تھر پارکر میں خشک سالی اور بیماریوں سے پریشان حال عوام نے نقل مکانی شروع کر دی ،حکومت کے تمام اداروں نے قحط سالی سے متاثرین کیلئے امدادی اشیاء بھجوانا شروع کر دیں اس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھر کے مختلف علاقوں میں غذائی قلت سے مزید تین بچے جاں بحق اور گیارہ ہسپتال پہنچ گئے تاہم حکومت سندھ کی جانب سے مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز بھی متاثرہ علاقوں میں بھیج دیئے گئے جانوروں کی خوراک کے لئے چارے سے لدے کئی ٹرک بھی پہنچے ہیں جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں جانوروں کی ویکسی نیشن میں مصروف رہیں پاک فوج کی جانب سے دن بھر متاثرہ افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا جاتارہا فوج کی جانب سے فیلڈ ہسپتال بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثرین کو طبی امداد دی گئی ذرائع کے مطابق ہسپتالوں میں غذائی قلت کے شکار مریض بچوں کی تعداد میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.