پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ میں بے بنیاد قیاس آرائیاں اور الزام تراشی کا رویہ قومی مفادات سے بدترین روگردانی ہے‘ خواجہ سعد رفیق ، الطاف حسین پاکستان کی محب وطن فوج کو آئین شکنی پر اُکسا کر بدترین جرم کے مرتکب ہورہے ہیں، انہیں ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا،پاکستان کی فوج کرائے کی فوج نہیں ، حکومت کرائے کے فوجیوں کی برآمد اور نہ ہی درآمد پر یقین رکھتی ہے ‘ وفاقی وزیر ریلوے کا بیان
بدھ 19 مارچ 2014 19:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخ میں منفرد حیثیت رکھتے ہیں، دونوں ملکوں نے ہر آڑے وقت میں ایک دوسرے کی دل و جان سے مدد کی۔
اسلامی اخوت پر مبنی سچی دوستی کا یہ سفر قیام پاکستان کے روزِ اوّل سے جاری ہے۔ سعودی عرب سرزمین حرمین ہونے کی وجہ سے بھی اہلِ پاکستان کی محبتوں اور عقیدتوں کا مرکز ہے۔ مزید برآں لاکھوں پاکستانی کئی دہائیوں سے سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان کو سب سے زیادہ زرمبادلہ سعودی عرب ہی سے حاصل ہورہا ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ایک بار پھر سعودی عرب کے فراخ دلانہ تعاون پر بعض نام نہاد سیاسی رہنماوٴں کے پیٹ میں مروڑ کیوں اُٹھ رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے ۔ پاکستان کی فوج کرائے کی فوج نہیں ، حکومت کرائے کے فوجیوں کی برآمد میں یقین رکھتی ہے ، نہ درآمد میں۔ الطاف حسین کی گزشتہ روز کی تقریر پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ برطانوی شہری ہزاروں میل دور بیٹھ کر پاکستان کی فوج کو بغاوت پر اُکسانے کی کوشش کررہا ہے جس میں اُسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ بد نیتی پر مبنی یہ بیانات خود ایم کیوایم کی سیاست کے لیے بھی نقصان دہ ہیں جس کے بعد ایم کیو ایم کو کسی دُشمن کی ضرورت نہیں۔ ہوئے تم دوست جس کے دُشمن اس کا آسماں کیوں ہو؟۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.