پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے والوں کا زمانہ گزر گیا‘ پاکستان اب اپنا کھویا ہوا چہرہ حاصل کر رہا ہے‘ پرویز رشید،ہم آرٹ‘ کلچر‘ مصوری اور شاعری کی وجہ سے دنیا میں جانے جاتے ہیں ‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
اتوار 23 مارچ 2014 21:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اعلیٰ ثقافتی روایات کی وجہ سے پاکستان اپنا تشخص رکھتا ہے لیکن ماضی میں کچھ عرصہ کے دوران پاکستان کے بہترین تشخص کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی‘ پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے والوں کا زمانہ گزر گیا ان کو دنیا نے رد کیا‘ پاکستان اور اسکے عوام نے رد کیا تاہم پاکستان اب اپنا چہرہ حاصل کر رہا ہے جو ہم سے کھویا گیا تھا۔
وہ گزشتہ روز نیئرنگ آرٹ گیلری میں مریم آفتاب کی پینٹنگز اور زرمینا ہارون علی کی فوٹو گرافی پر مبنی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے مریم آفتاب اور زرمینا ہارون علی کو بہترین کاوش پرمبارکباد پیش کی اور کہا کہ دونوں خواتین نے برش‘ رنگوں اور کیمرہ کی آنکھ سے پاکستان کی خوبصورتی کو ہم تک پہنچایا اور پاکستان کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے والوں کا زمانہ گزر گیا اور ان کو دنیا نے رد کیا‘ پاکستان اور اسکے عوام نے رد کیا تاہم پاکستان اب اپنا چہرہ حاصل کر رہا ہے جو ہم سے کھویا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم آرٹ‘ کلچر‘ مصوری اور شاعری کی وجہ سے دنیا میں جانے جاتے ہیں اور دنیا کی کوئی آرٹ گیلری ایسی نہیں ہو گی جہاں ہمارے لوگوں کے مصوری کے نمونے نہ ہوں اور دنیا میں کہیں کوئی ایسا ریکارڈنگ سسٹم نہیں ہو گا جہاں سے ہمارے لوگوں کی موسیقی نہ سنی جاتی ہو۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی سٹیٹ اور پاکستانی سوسائٹی دونوں ایسے مصوروں کے ساتھ ہیں جو پاکستان کا اصل چہرہ دنیا میں اجاگر کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ نہیں جنہوں نے پاکستان کا اصل چہرہ مسخ کر ڈالا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے نمائش کا افتتاح کیا اور نمائش میں رکھی گئی پینٹنگز اور فوٹو گرافی کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.