جنوبی کوریا کے وزیراعظم چنگ ہانگ ون 13 سے 16 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
ہفتہ 12 اپریل 2014 16:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) جنوبی کوریا کے وزیراعظم چنگ ہانگ ون 13 سے 16 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 1983 میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے گزشتہ 31 سالوں میں وزیراعظم چنگ ہانگ ون کا دورہ کسی بھی جنوبی کورین وزیراعظم کا پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔
(جاری ہے)
چنگ ہانگ ون دورے کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ 14 اپریل کو پاکستان کوریا سرمایہ کاری فورم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور کوریا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے کئی ایک معاہدوں اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔ دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ سالوں میں پاک کوریا تعلقات مضبوط ہوئے۔ دوطرفہ تجارت ایک اعشاریہ تین ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان میں وسیع تر دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ دورہ پاکستان اور کوریا کے تعلقات مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.