
گندم پرسبسڈی کے خاتمے کے خلاف گلگت بلتستان ڈویژن میں ہڑتال اور دھرنے چوتھے روز بھی جاری رہے ، جلد ہی دھرنوں پر بیٹھے مظاہرین کو گلگت کی طرف مارچ کی کال دی جائیگی ، عوامی ایکشن کمیٹی ،گلگت میں گندم کی طلب اور رسد کے حوالے سے کوئی بحران نہیں، گلگت بلتستان میں گندم کا تسلی بخش سٹاک ذخیرہ موجود ہے ، حکومتی ترجمان
جمعہ 18 اپریل 2014 20:45
گلگت/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) گندم پرسبسڈی کے خاتمے کے خلاف گلگت بلتستان ڈویژن میں ہڑتال اور دھرنے چوتھے روز بھی جاری رہے جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ جلد ہی دھرنوں پر بیٹھے مظاہرین کو گلگت کی طرف مارچ کی کال دی جائیگی ۔عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر گلگت بلتستان ڈویژن کے اضلاع گلگت، ہنزہ نگر،اسکردو،استور،غذر اور دیامر میں دھرنے چوتھے روز بھی جاری رہے مظاہرین نے شاہراہ قراقرم کے گلگت سوست سیکشن پر بھی جگہ جگہ دھرنے دے کر شاہراہ بند رکھی ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق گندم کی ترسیل پر دی جانے والی سبسڈی بحال کی جائے،کرپشن اور لوڈشیڈنگ کا فی الفور خاتمہ کیاجائے۔ گلگت کے سوا باقی تمام اضلاع میں شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال بھی جاری رہی۔(جاری ہے)
اسکردو شہر میں چوتھے روز بھی معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئیں یادگار شہداء پر دھرنے کے شرکا ء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ عوامی احتجاج کو نظر انداز کرکے جمہوری روایات کو پامال کیا جارہا ہے۔
گلگت میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے چیرمین احسان علی نے کہا کہ دھرنوں پر بیٹھے مظاہرین کو جلد گلگت کی طرف مارچ کی کال دے کر وزیراعلیٰ ہاؤس اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کا گھیراؤ کیا جائیگا۔ترجمان وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں گندم کے بحران اوراحتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں اپوزیشن کے سینٹ سے واک آؤٹ ک پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ گلگت میں گندم کی طلب اور رسد کے حوالے سے کوئی بحران نہیں اور نہ ہی موجودہ حکومت نے گندم پر دی جانے والی سبسڈی ختم کی ہے ۔ وزارت پہلے بھی وضاحت جاری کرچکی ہے کہ گلگت بلتستان میں ابھی بھی گندم پر سبسڈی موجود ہے ۔گلگت بلتستان میں صورتحال یہ ہے کہ لوگ 2011ء والی گندم کی قیمت واپس مانگ رہے ہیں جہاں تک گندم کے بحران اور فراہمی کا تعلق ہے تواس وقت گلگت بلتستان میں گندم کا تسلی بخش سٹاک ذخیرہ موجود ہے جو 540 روپے فی من کے حساب سے دستیاب ہے یہ قیمت ابھی بھی پاکستان کے دوسرے حصوں کے مقابلے میں 1060 روپے فی من کم ہے جبکہ پنجاب میں اس وقت گندم کی فی من قیمت 1600 روپے ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ کچھ مفاد پرست عناصر سیاسی آشیر باد پرحکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان انتظامیہ اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کررہی ہے، وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان تمام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اوروہ گلگت بلتستان انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا،پاکستان پہل نہیں کرے گا، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا، اسحاق ڈار
-
وزیرداخلہ سے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
سینیٹر روبینہ خالد کی وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ سے ملاقات، فیلڈ آپریشنز اور اصلاحات پر گفتگو
-
مزدوروں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا عزم ایک روشن خوشحال اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
-
یکم مئی محنت کشوں کے حقوق، عزت اور قربانیوں کے اعتراف کا دن ہے، سرفراز بگٹی
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں تقر یب کاانعقاد، چوہدری شافع حسین کی خصوصی شرکت
-
جائیداد کا جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
-
کوئی بلوچ کسی پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گرد پاکستانیوں کو شہید کررہے ہیں ، میرسرفرازبگٹی
-
فیصل آباد، عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی بتیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت
-
فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.