عراقی پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کاآغاز،پاکستان میں ووٹ ڈالے گئے،امریکہ،نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی سمندرپارعراقیوں نے اپنے اپنے امیدواروں کوووٹ ڈالے،دوسرے مرحلے میں قانون نافذکرنے والے ادارے،سرکاری ملازم،تیسرے اورآخری مرحلے میں بدھ کو ووٹ ڈالے جائینگے

اتوار 27 اپریل 2014 18:18

عراقی پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کاآغاز،پاکستان میں ووٹ ڈالے ..

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) عراق میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کا آغاز ہو گیا جس میں بیرون ملک مقیم عراقی شہری اپنا حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں،دوسرے مرحلے میں سیکورٹی اداروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں بدھ کو عراق میں عام انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے،عرب ٹی وی کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اتوارکوخاموشی کے ساتھ عراقی شہریوں نے اپنے سفارت خانے کے مقرر کردہ پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالے ،اس کے علاوہ نیوزی لینڈ،امریکا،آسٹریلیا،بھارت،افغانستان،ایران سمیت دنیاکے دیگر ممالک میں بھی ووٹ ڈالے گئے گو کہ بیرون ملک پولنگ کی کوئی زیادہ گہما گہمی نہیں البتہ اندرون ملک وزیر اعظم نوری المالکی کے سیاسی مخالفین بڑھ چڑھ کر انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں،نوری المالکی بھی تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے پرعزم ہیں، پارلیمانی انتخابات کے مراحل میں ملک میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ فسادات کا خدشہ بھی موجود ہے، جس کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اپنی انتخابی منشور میں نوری المالکی کی سیاسی پالیسیوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے تبدیلی کا مشترکہ نعرہ لگایا ہے۔

(جاری ہے)

المالکی کے ہم مسلک دو نمائندہ دھڑوں عمار عبدالحکیم اور مقتدیٰ الصدر گروپ نے بھی وزیر اعظم کی پالیسیوں کی مخالفت کی ہے،الصدر گروپ نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا ، جماعت کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے عوامی حلقوں کی جانب سے انتخابی مہمات کے دوران بائیکاٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابی عمل میں کسی فریق کی حمایت یا مخالفت کے بجائے عراق میں عدم مداخلت کی پالیسی پر قائم رہے۔

متعلقہ عنوان :