بھارت کا پاکستان کی جانب سے مارٹرگولے فائر کرنے کا الزام،ایل اوسی کے قریب راجوری چیک پوسٹ پر پاکستانی فوج نے درجنوں مارٹرگولے فائر کیے،بھارتی فوج کی زہر افشانی

پیر 28 اپریل 2014 23:41

بھارت کا پاکستان کی جانب سے مارٹرگولے فائر کرنے کا الزام،ایل اوسی کے ..

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) بھارت نے پاکستان پر گولہ باری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ ایل اوسی پر بھارتی چیک پوسٹ پر درجنوں مارٹرگولے فائرکیے گئے جواب میں بھارتی فوجوں نے بھی گولے فائرکیے تاہم کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا،بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوری میں قائم بھارتی چیک پوسٹ پر درجنوں مارٹرگولے فائر کیے،بھارتی عسکری ذرائع کے مطابق اس کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی گولہ باری کی تاہم کچھ ہی دیر تک جاری رہنے والی یہ کارروائی ختم ہوگئی،بھاارتی عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹرگولوں کے حملے میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :