عمران خان کا مظاہرہ ناکام بنانے کی حکمت عملی، 11 مئی کو لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی
بدھ 7 مئی 2014 19:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے روکنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی۔ گیارہ مئی سے قبل سسٹم میں 4 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے گیارہ مئی سے شروع ہونے والی حکومت مخالف تحریک کا زور کم کرنے کے لئے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپوزیشن لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے خواجہ آصف ، خواجہ سعد رفیق ، پرویز رشید اور عابد شیر علی کو ٹاسک دیا ہے کہ گیارہ مئی سے قبل بجلی کا شارٹ فال ختم کیا جائے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سسٹم میں مزید 4 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی۔ 3 ہزار میگاواٹ بجلی تھرمل اور 1 ہزار میگاواٹ اضافی پن بجلی سے پیدا کی جائے گی جس کے لئے سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کو 5 ہزار ٹن اضافی فرنس آئل فراہم کرنے اور کیپکو پاور پلانٹ کو تیل کی سپلائی 2 ہزار 500 سے بڑھا کر 4 ہزار 500 ٹن کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.