الیکشن 2013ء ہائی جیک ہوئے، عدالتی کمیشن بنا کر ہائی جیکروں کیخلاف آئین توڑنے کا مقدمہ چلایا جائے‘ چودھری پرویزالٰہی ،چیف الیکشن کمشنر کی بجائے الیکشن کرانے کا کام سابق چیف جسٹس اور نتائج کا اعلان نواز اور شہباز شریف نے ٹیک اوور کر لیا تھا ،دھاندلی کا بڑا نشانہ پنجاب اور ہماری جماعت تھی، ہماری 44 سیٹیں چھین لی گئیں، الیکشن سے پہلے اور بعد میں دھاندلی پر سب سے پہلے آواز اٹھائی،مسلم لیگ دھاندلی کیخلاف عمران خان کے احتجاج اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے مشن کی حمایت کرتی ہے‘ چودھری شجاعت حسین
جمعہ 9 مئی 2014 22:00
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن-2013 ہائی جیک کیے گئے تھے، عدالتی کمیشن بنا کر ہائی جیکروں کیخلاف آئین توڑنے کا مقدمہ چلا کر قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو عوام کا مینڈیٹ پامال کرنے کی جرأت نہ ہو۔ وہ یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ، محمد بشارت راجہ، چودھری ظہیر الدین، حافظ عمار یاسر، احمد یار ہراج، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، چودھری الطاف حسین، قمر حیات کاٹھیا، محمد خان لغاری، سیمل کامران، ماجدہ زیدی ،کنول نسیم اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی بجائے الیکشن کرانے کا کام سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور نتائج کا اعلان نواز شریف اور شہباز شریف نے ٹیک اوور کر لیا تھا، انتخابی عملے اور ریٹرننگ افسروں کو اپریل سے ہی جی او آر لاہور میں تشریف فرما ایک پردہ نشین سمیت کچھ لوگ کنٹرول کر رہے تھے اور فخر الدین جی ابراہیم صرف نام کے چیف الیکشن کمشنر تھے، انتخابی دھاندلی کا سب سے بڑا نشانہ پنجاب اور ہماری جماعت تھی، ہمارے ووٹ مسترد کر کے ہماری 44 سیٹیں چھین لی گئیں، 4 دسمبر 2012ء کو ہونے والے آخری ضمنی انتخابات اور پھر 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہماری جماعت نے سب سے پہلے آواز اٹھائی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.