مائیکروسافٹ کا نوجوانوں کی ترقی کیلیے 2.95 لاکھ ڈالر کا عطیہ
پیر 12 مئی 2014 12:00
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) مائیکروسافٹ پاکستان نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مقامی این جی او کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کے لیے 2لاکھ 95ہزار ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ مائیکروسافٹ پاکستان نے اپنے کارپوریٹ سٹیزن شپ پروگرام کے تحت مقامی این جی اوامن فائونڈیشن کوجدید ٹیکنالوجی تک رسائی کیلیے 2لاکھ 95 ہزار امریکی ڈالرکاعطیہ دینے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو با اختیار بنانا اورمعاشرے کی خدمت ہے۔
امن فائونڈیشن ایک مقامی غیرمنافع بخش تنظیم نوجوانوں کی فلاح وبہبود، صحت، تعلیم، نیوٹریشن اورسماجی خدمات کی بہترسہولتیں فراہم کرنے کیلیے کام کررہی ہے۔ مائیکروسافٹ کارپوریٹ سٹیزن شپ پروگرام مقامی کمیونیٹیزکو درکار ٹیکنالوجی تک سستی رسائی میں مدد کے ذریعے غیرمنافع بخش تنظیموں کوسپورٹ فراہم کرنے کیلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مائیکروسافٹ کی گرانٹ امن فائونڈیشن کی جانب سے انسانی بہبودکے مقصد کیلیے عملی کام کے حوالے سے شروع کیے گئے پروگراموں کوسپورٹ کریگی۔
یہ فائونڈیشن کواپنے نیوٹریشن، تعلیم اورہیلتھ کیئرپروگراموں بشمول ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز، ایمرجنسی میڈیکل رسپانس(امن ایمبولینس) ،کمیونٹی ہیلتھ ڈیولپمنٹ اورچائلڈ ہاسپٹلزکوٹیکنالوجی کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرنے میں معاونت کریگی۔ مائیکروسافٹ پاکستان کے کنٹری منیجرعامررائو نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائیکروسافٹ کو ہرسال دنیا بھرمیں ٹیکنالوجی تک سستی اورآسان رسائی کیلیے 50 ہزارسے زیادہ غیرمنافع بخش تنظیموں کے ساتھ کام کرنے پرفخرہے۔انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کوبا اختیار بنانا اورایک صحت منداورفعال معاشرے کی تعمیرہمارے سب بڑے مقاصد ہیں۔ ہم نے گزشتہ سال غیرمنافع بخش تنظیموںکوسپورٹ کرنے کیلیے پاکستان میں ایک ملین ڈالرخرچ کیے اورامن فائونڈیشن کواس گرانٹ کی فراہمی ایک مضبوط، بااختیاراور خودانحصار معاشرے کی تعمیرکی جانب ایک اورقدم ہے۔ مائیکروسافٹ ڈونیشن پروگرام کے ذریعے معیار پر پورا اترنے والے تنظیموں کی سوشل خدمات میں اضافہ اورخودمختارمعاشرے کی تعمیرکیلیے ٹھوس پلیٹ فارم تعمیر کرتی ہے۔
امن فائونڈیشن کے سی ای اواحسن جمیل نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مائیکرو سافٹ کا کارپوریٹ سٹیزن شپ پروگرام ایک مثبت اور عملی قدم ہے اور اس طرح یہ ٹیکنالوجی میں جدت ہمیں ایک قدم آگے لے جاتا ہے۔ یہ عطیہ ہمیں اپنے تکنیکی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے بہتر خدمات فراہم کرنے کا موقع دیتا ہے۔ امن فائونڈیشن اور مائیکرو سافٹ کی پارٹنر شپ ایک لمبے عرصے کیلیے ہے اور ہم ایک دوسرے کی مدد سے معاشرے پر ایک اچھا تاثر قائم کریں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.