وزیراعلیٰ پنجاب سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ،پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ نبھایا‘ شہبازشریف ،شہبازشریف نے ہمیشہ بھائیوں جیسا پیار اور محبت دی ہے،وہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں‘سعودی سفیر

جمعہ 16 مئی 2014 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الغدیرنے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران پاکستان او ر سعودی عرب کے مابین دوستانہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے سعودی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب نے ہرآڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے- انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزیدفروغ دینے میں ڈاکٹر عبدالعزیز الغدیر نے لائق تحسین قردار ادا کیاہے۔سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الغدیرنے کہاکہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ہمیشہ بھائیوں جیسا پیار اور محبت دی ہے-وہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں،صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان، صوبائی وزیر ماحولیات کرنل (ر) شجاع خانزادہ، خواجہ احمد حسان، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے سعودی عرب کے سفیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ بھی دیا۔