بھارت کی متوقع کابینہ میں مجرموں کی بھرمار،سنگین الزامات میں ملوث،بی جے پی کے نو میں سے چار اراکین پر قتل کے مقدمات ،17میں سے 10 پارلیمانی اراکین پر اقدامِ قتل کے الزامات ہیں،بھارتی میڈیا
اتوار 18 مئی 2014 22:28
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) بھارتی میڈیانے انکشاف کیاہے کہ اگلی متوقع بھارتی کابینہ میں مجرموں کی بھرمارہوسکتی ہے ،بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم لیڈر نریندرا مودی کی جانب سے انتخابات میں کئے گئے شفافیت اور کرپشن سے پاک کرنے کے وعدوں کے باوجود بھارت کی اگلی کابینہ میں اس بار اراکین کی ریکارڈ تعداد ایسے افراد پر مشتمل ہوگی جن پر سنگین جرائم کے الزامات ہیں،مودی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک شفاف اور مثر حکومت قائم کرکے سست معیشت کو بہتر کریں گے۔
انہوں نے اکثریت حاصل کرلی ہے اور اب وہ جلد اپنی حکومت بنائیں گے۔ لیکن انتخابات جیتنے کے بعد ہندو قوم پرست بی جے پی پارٹی کی نئی کابینہ کے لوگوں پر کئی اہم جرائم کے الزامات ہیں جن میں قتل، اغوا، رہزنی اور فرقہ وارانہ یا نسلی فسادات پھیلانے کا جرائم شامل ہیں۔(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق 158افراد پر مشتمل پچھلی کابینہ کے مقابلے میں ایوانِ زیریں کے 34 فیصد اراکین پر جرم کے الزامات ہیں ۔
یہ تنظیم گڈ گورننس اور صاف حکومت کی وکالت کرتی ہے اور اسی کیلئے تحقیقی کرتی ہے۔ اس کی رپورٹ کیمطابق 543 اراکین پر مشتمل کابینہ کے کئی اراکین پر سنگین جرائم کے الزامات ہیں۔ بی جے پی کے نو میں سے چار اراکین پر قتل کے مقدمات ہیں، جبکہ سترہ میں سے دس پارلیمانی اراکین پر اقدامِ قتل کے الزامات ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق روایتی طور پر ووٹروں کو مجرمانہ سرگرمیوں والے اراکین سے کوئی خاص مطلب نہیں دوسری جانب ملک میں کروڑوں افراد نے مذہبی اور ذات پات کی بنیاد پر ووٹ ڈالے ہیںمزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.