Live Updates

ملک میں 30 سالوں سے موروثی سیاست چل رہی ہے جس کی وجہ سے جمہوریت کا بیڑا غرق ہو گیا ،عمران خان ،مسلم لیگ(ن) کو پڑنے والے ووٹ کی وجہ کارکردگی نہیں ، انتخابات میں لگائے جانے والے پنکچر تھے ،انتخابات میں بھی تمام لوگوں کو صرف میرٹ پر ٹکٹ دیئے، ملک کی ترقی ے لئے میرٹ کو فروغ دینا ہو گا ،خیبرپختون خوا میں ہونیوالے انتخابات میں دھاندلی کرنیوالے جیل جائیں گے ،جلسے سے خطاب ۔ تفصیلی خبر

ہفتہ 24 مئی 2014 22:14

ایبٹ آباد/مری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں 30 سالوں سے موروثی سیاست چل رہی ہے جس کی وجہ سے جمہوریت کا بیڑا غرق ہو گیا ،مسلم لیگ(ن) کو پڑنے والے ووٹ کی وجہ کارکردگی نہیں ، انتخابات میں لگائے جانے والے پنکچر تھے ،انتخابات میں بھی تمام لوگوں کو صرف میرٹ پر ٹکٹ دیئے، ملک کی ترقی ے لئے میرٹ کو فروغ دینا ہو گا ،خیبرپختون خوا میں ہونیوالے انتخابات میں دھاندلی کرنیوالے جیل جائیں گے۔

ایبٹ آباد اور مری میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 30 برسوں میں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی 6 مرتبہ مرکز اور صوبوں میں حکومت بنا چکی ہیں تاہم ان کے دور حکومت میں ملک کے حالات بہتر ہونے کے بجائے خراب سے خراب تر ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز پنجاب کے وزیراعلی بنے بیٹھے ہیں اور شریف خاندان کے 22 افراد اعلیٰ حکومتی عہدوں پر فائز ہیں ، میاں نوازشریف نے قوم کے پیسوں سے 22کروڑ روپے کی 2 بلٹ پروف گاڑیاں خریدیں، میں نے آج تک کسی ایک فرد کی بھی نوکری کی سفارش نہیں کی، انتخابات میں بھی تمام لوگوں کو صرف میرٹ پر ٹکٹ دیئے، ملک کی ترقی کے لئے میرٹ کو فروغ دینا ہو گا کیونکہ جمہوریت کا نام ہی میرٹ ہے۔

عمران خان نے نے کہا کہ بھارت میں کانگریس کی 5 سالہ کارکردگی پنجاب میں (ن)لیگ سے 100 گناہ بہتر تھی تاہم کانگریس تو لوک سبھا کے انتخابات ہار گئی اور(ن) لیگ جس نے 2008 کے انتخابات میں 68 لاکھ ووٹ لئے تھے انہیں 2013 میں ایک کروڑ 45 لاکھ ووٹ لئے، اس کی وجہ ان کی کارکردگی نہیں بلکہ انتخابات میں لگائے جانے والے پنکچر تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ٹریبونل میں موجود 68 کیسسز میں سے صرف 4 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تاہم حکومت نے ہائی کورٹ سے حکم امتناعی لے لیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ میاں صاحب کرکٹ میں بھی مرضی کے امپائر کھڑے کرتے تھے اور سیاست بھی اسی طرح کرتے ہیں، ہم دنیائے کرکٹ میں بھی نیوٹرل امپائر لائے اور سیاست میں بھی نیوٹرل امپائر لائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں تیس سالوں سے برادری سسٹم چل رہا ہے، نوازشریف نے اپنی بیٹی مریم کو ایک سو ارب روپے کے فنڈز بغیرکسی کارنامے کے دیئے ہیں، نوازشریف کو اپنے رشتہ داروں کے علاوہ کوئی نہیں ملتا انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی کیلئے میرٹ کو فروغ دینا ہوگا، کسی بھی نظام میں ناانصافی ہو تو وہ ترقی نہیں کرسکتا،چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ خیبرپختون خوا میں اپنے کسی رشتہ دار کو نوکری نہیں دلائی اور سفارشی کلچر کاخاتمہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی کو انتخابات میں ملکی تاریخ کی بڑی دھاندلی ہے۔ خیبرپختون خوا میں ہونیوالے انتخابات میں دھاندلی کرنیوالے جیل جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات