ملک بھر میں چھٹی کے روز بھی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہی ، لوگوں نے تفریحی مقامات کارخ کرلیا ،ملک میں بجلی کی پیداوار 12 ہزار 700 اور طلب 15ہزار 600 میگاواٹ ہے ، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی کی رپورٹ

اتوار 25 مئی 2014 16:17

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) ملک میں ہفتہ وار چھٹی کے روز بھی عوام پر طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب برقرار رہا جس کی وجہ لوگوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار 12 ہزار 700 اور طلب 15ہزار 600 میگاواٹ ہے اس طرح بجلی کی طلب اور پیداوار میں 2ہزار 900 میگا واٹ کا فرق ہے وسطی پنجاب کے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے تک محیط ہے، جنوبی پنجاب،بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا دورانیہ 14 سے 18 گھنٹے پر مشتمل ہے۔

طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا عذاب سہنے والوں نے ہفتہ وار چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے شہریوں نے بتایا کہ بجلی اورپانی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں معمولات زندگی نبھانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اوران کی چھٹی کا دن بھی لوڈشیڈنگ کی نذر ہوگیا

متعلقہ عنوان :