مظفرگڑھ ،درندہ صفت شخص نے 10 اور 3 سال کی دو کمسن بچیوں کو اغوا کیا ، بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر مار ڈالا ،پولیس نے کارروائی کرکے 3 سال کی بچی کو بازیاب اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
اتوار 8 جون 2014 14:42
مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون۔2014ء) مظفرگڑھ میں درندہ صفت شخص نے 10 اور 3 سال کی دو کمسن بچیوں کو اغوا کیا ،10 سال کی بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر مار ڈالا ۔ پولیس نے کارروائی کرکے 3 سال کی بچی کو بازیاب اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ مرادآباد کے علاقے میں ہفتے کی صبح پیش آیا۔
دو معصوم بچیاں اپنے گھر میں کھیل رہی تھیں ان کا والد مزدوری پر گیا ہوا تھااور گھر میں کوئی بڑا موجود نہ تھااس دوران بچیوں کے بھائی کا سالا احسن اچانک گھر میں داخل ہوا۔(جاری ہے)
وہ دونوں معصوم بچیوں کو بہلا پھسلا کر ایک نزدیکی گھر میں لے گیا۔ ملزم نے دس سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور پھر رسی سے اس کا گلا گھونٹ دیا۔ کمسن بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
واقعہ کے بعد ملزم 3 سال کی بچی کو اپنے ساتھ لیکر فرار ہوگیا۔اہل علاقہ اور گھر والوں نے بچیوں کی تلاش شروع کی تو 10 سال کی بچی کی لاش قریبی گھر سے برآمد ہوئی۔پولیس کو اطلاع دی گئی۔ مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے تو ملزم کو گرفتار اور بچی کو بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ مرادآباد محمد فاروق کا کہنا ہے کہ صورتحال کی تحقیقات کر رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.