شان فلم انڈسٹری کے خلاف پھٹ پڑے
جمعہ 20 جون 2014 00:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) شان ان فنکاروں میں سے ہیں جن کے خیال میں فلمی صنعت کو بچانے کے لئے وقت بہت تیزی سے نکلا جا رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ فلمی صنعت کو بچانے کے لئے، سالوں پرانے اور گھسے پٹے فارمولے کے بجائے نئے موضوعات پر قلم اٹھانا ہوگا پاکستان فلمی صنعت کو فلم ’وار‘ کے ذریعے ایک نئی جہت سے روشناس کرانے والے اداکار، شان شاہد کو شکوہ ہے کہ فلم انڈسٹری میں بہتری لانے کے لئے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں، حالانکہ انڈسٹری کو بچانے کے لئے نئے تجربات کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے، انڈسٹری کو بچایا جا سکتا ہے۔شان ان فنکاروں میں سے ہیں جن کے خیال میں انڈسٹری کو بچانے کے لئے وقت بہت تیزی سے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔
(جاری ہے)
ان کا یہ بھی خیال ہے کہ انڈسٹری بچانے کے لئے سالوں پرانے اور رٹے پٹے فارمولے کے بجائے نئے موضوعات پر قلم اٹھانا ہوگا۔ انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے مطابق، شان کہتے ہیں کہ ’موجودہ ملکی صورتحال میں تواتر کے ساتھ فلمیں ریلیز کرنا ناممکن ہے۔
ایسے میں انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی۔‘ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈائریکٹرز فلمیں ریلیز نہیں کر رہے، کیوں کہ انہیں یہ خوف ہے کہ ان کی فلموں کو اچھا رسپانس نہیں ملے گا۔ لیکن، فلموں کی ریلیز کا طویل درمیانی وقفہ فلم ٹریڈ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.