عمران خان باتیں کرنے کی بجائے خیبر پختونخواہ کی کارکردگی پر توجہ دیں ، پرویز رشید ،عمران خان کو سیاسی یتیم گمراہ کررہے ہیں ،پارلیمنٹ اور آئین کے اندر رہ کر عمران خان اپنا مقدمہ ہار چکے ہیں، گیارہ مئی تک تو وہ کہتے یہ نہیں دکھتے تھے کہ عدلیہ آزاد ہے اور کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اچانک انہیں خواب آیا اور ان کے نزدیک سارا الیکشن بوگس نکلا، عمران خان کے جلسہ پر وزیر اطلاعات کا ردعمل
جمعہ 27 جون 2014 00:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان باتیں کرنے کی بجائیں صوبہ خیبر پختونخواہ کی کارکردگی پر توجہ دیں ، عمران خان کو سیاسی یتیم گمراہ کررہے ہیں ،پارلیمنٹ اور آئین کے اندر رہ کر عمران خان اپنا مقدمہ ہار چکے ہیں ۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دھمکی الیکشن کمیشن اور آزاد عدلیہ کو ہے گیارہ مئی تک تو وہ کہتے یہ نہیں دکھتے تھے کہ عدلیہ آزاد ہے اور کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اچانک انہیں خواب آیا اور ان کے نزدیک سارا الیکشن بوگس نکلا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تو صوبہ خیبر پختونخواہ حکومت کے بارے میں ان کا کیا خیال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی تنازعات کا تعلق الیکشن کمیشن سے ہے اور عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ ملک مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ اور آزاد عدلیہ قبول نہیں کررہے ہیں عمران خان کو نگران حکومت پر کوئی اعتراض نہیں تھا اور ریٹرننگ افسران اسے بہت اچھے لگتے تھے اچانک نہیں بیٹھے بیٹھے خواب آیا اور وہ احتجاج پر اتر آئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.