سکیورٹی خدشات ، غیرملکی کمپنیو ں نے پی آئی اے کو طیارے لیز پر دینے سے انکا ر کر دیا
جمعہ 4 جولائی 2014 15:17
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو سیکورٹی خدشات کے باعث غیر ملکی کمپنیوں سے جہاز اور کریو ممبرز کو مختصر مدت ”ویٹ لیز“ پر لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ نے گزشتہ دنوں 2 طیارے ایئر بس 320 کو اپنے بیڑے میں شامل کیا جبکہ وہ مزید 2 طیارے ویٹ لیز پر خریدنا چاہ رہی ہے تاہم گزشتہ ماہ کراچی اور پشاورائیر پورٹ پر دہشت گردی کے حملے کے بعد پی آئی اے کو غیر ملکی کمپنیوں سے ویٹ لیز پر طیارے لینے میں مشکلات کا سمانا ہے۔
ویٹ لیز میں کوئی بھی کمپنی نہ صرف طیارے بلکہ کریو ممبرز، مرمت اور انشورنس فراہم کرتی ہے۔پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل 3 طیارے ترکی اور چیک ایئر لائنز سے ویٹ لیز پر لئے تھے تاہم ان کی مدت بھی 31 مئی کو مکمل ہوچکی ہے جبکہ گرمیوں کا مصروف سیزن شروع ہوچکا ہے جبکہ پی آئی اے کے پاس مسافروں کے مقابلے میں طیارے انتہائی کم ہیں۔(جاری ہے)
حکام کا کہنا ہے کہ ان حالات میں ایک بھی طیارہ ویٹ لیزپر ملنا مشکل نظر آتا ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے ویٹ لیز پرطیارے خریدنے کے لیے مئی میں کوشش کی تاہم انہیں اس میں کامیابی نہیں ہوئی اورسیکورٹی خدشات کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں ویٹ لیز پر طیارے دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔واضح رہے کہ کسی زمانے میں فضائی اداروں میں ممتاز سمجھی جانے والی پی آئی اے اس وقت بدترین مالی بحران کا شکار ہے اور کرپشن کے باعث خسارہ اربوں تک پہنچ چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.