کرپشن ، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے تین سو کے لگ بھگ صوبائی افسران کو ملازمت سے جبری ریٹائر ، بعض کو برطرف کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مختلف سرکاری ایجنسیوں نے راشی اور بدعنوان افسران کی فہرست مکمل کرلی

جمعہ 4 جولائی 2014 21:54

کرپشن ، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے تین سو کے لگ بھگ صوبائی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء) کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے علاوہ اپنے سرکاری عہدے پر ناجائز فائدہ حاصل کرکے کروڑوں روپے کی جائیداد اور بینک بیلنس رکھنے اور قیمتی گاڑیاں رکھنے والے تین سو کے لگ بھگ صوبائی افسران کو ملازمت سے جبری ریٹائر کرنے اور بعض کو برطرف کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مختلف سرکاری ایجنسیوں نے راشی اور بدعنوان افسران کی فہرست مکمل کرلی ہے پہلے مرحلے میں جن افسران کو ملازمت سے سبکدوش کیاجائے گا وہ گریڈ 16سے لیکر 20تک کے عہدے پر تعینات ہیں رپورٹ کے مطابق یہ افسران ان دنوں مختلف صوبائی محکموں میں تعینات ہیں ان محکموں میں محکمہ ریونیو ،پولیس ، ہیلتھ ، تعلیم ، جیل خانہ جات ، جنگلات ، محکمہ تعمیرات اور ڈویژن کی سطح پر کمشنر اور ڈی سی او آفس میں تعینات افسران کے علاوہ پنجاب کی چار یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق بدعنوان راشی افسران کی فہرست میں شامل بعض افسران نے اپنا نام رکوانے کیلئے سیاسی ا ثرورسوخ استعمال کرنے کے علاوہ برسر اقتدار پارٹی کے ممبران اسمبلی اور وزراء سے رابطے شروع کردیئے ہیں ۔