سعودی عرب: سرکاری عمارت میں خودکش حملہ،دو محصور دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
ہفتہ 5 جولائی 2014 18:13
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2014ء) سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مملکت کے جنوبی علاقے شرورہ میں گذشتہ روز خود کو محصور کرنے والے دو دہشت گردوں نے ہفتے کو علی الصباح خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ذرائع نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کو بتایا کہ ہفتے اور جمعہ کے روز مارے جانے والے تمام دہشت گردوں کے نام کا اعلان ڈی این اے کا رزلٹ آنے کے بعد کر دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑانے سے پہلے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں سے سخت مقابلہ کیا۔(جاری ہے)
سعودی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز القاعدہ کے چھے ارکان نے سعودی باڈر سیکیورٹی فورس پر حملہ کیا۔ حملہ ناکام بنانے کے لئے سعودی اہلکاروں کی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سعودی پارٹی کا ڈیوٹی پر موجود انچارج اپنے دو ساتھیوں سمیت جھڑپ میں جاں بحق ہوئے۔
حملہ آور دہشت گردوں کے چوتھے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا، جس کا نام وزارت داخلہ کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ دو حملہ آور شرورہ کی سمت فرار ہو گئے، جنہوں نے بعد میں ایک سرکاری عمارت میں پناہ لے لی، سیکیورٹی حکام نے عمارت کا محاصرہ کر لیا، جہاں ہفتے کی صبح دونوں نے خود کو دھماکا کر کے ہلاک کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.