اسرائیل کی بربریت چوتھے روز بھی جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 90 سے تجاوز کر گئی
جمعہ 11 جولائی 2014 11:22
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) صیہونی فورسز کی مقبوضہ غزہ کی پٹی میں بربریت چوتھے روز بھی جاری ہے اور اسرائیلی جیٹ طیاروں کی تازہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد شہید جب کہ 15 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے تازہ ترین کارروائی میں جیٹ طیاروں کی مدد سے غزہ سٹی پر بمباری کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد شہید جب کہ 15 زخمی ہو گئے۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 4 روز سے جاری بمباری میں 98 نہتے فلسطینی شہید جب کہ 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کی اور عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ غزہ میں تشدد کو رکوانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔
(جاری ہے)
فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ اسرائیل معصوم بچوں پر بمباری کر کے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اب تک تقریبا 450 مقامات پر 800 سے زائد بم فائر کئے جا چکے ہیں۔
اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر سیکڑوں ٹینکس تعینات کر دیئے ہیں اور 20 ہزارروزرو فوجیوں کو بھی طلب کر لیا ہے۔واصح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز بھی شمالی غزہ کے علاقے خان یونس میں بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.