پن بجلی کے ذرائع سے بجلی پیداوار اولین ترجیح ہے، توانائی کے تمام منصوبے2017 تک مکمل کرلیے جائیں گے، شہباز شریف،کراچی تا لاہور موٹروے کا تعمیراتی کام ستمبر2017 ء تک مکمل کرلیا جائے گا،ملک بھر کے عوام کو کو سہولت میسر آئے گی، توانائی بحرا ن سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
ہفتہ 12 جولائی 2014 22:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پن بجلی کے ذرائع سے بجلی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، توانائی سے متعلق تمام منصوبے2017 تک مکمل کرلیے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں توانائی بحرا ن سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پن بجلی کے ذرائع سے بجلی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،کراچی تا لاہور موٹروے پر تعمیر کا کام ستمبر2017 ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی لاہور موٹروے سے کراچی اور ملک کے دوسرے اہم شہروں کے درمیان سفر کرنے والے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی۔ یہ حب کراچی سے شروع ہوکر لاہور میں بابو سابو انٹرچینج پر ختم ہوگی۔اس موقع پرمنصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ پانی و بجلی کی وفاقی سیکرٹری نرگس سیٹھی نے اجلاس کو بتایا کہ گڈانی کول پاور پراجیکٹ کا پی سی ون منگل تک تیارکرلیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.