پنجاب میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری ،کئی افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
جمعرات 24 جولائی 2014 19:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) پنجاب میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ،کئی افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ، ڈی جی اینٹی کرپشن عابدجاوید کو او ایس ڈی بنا کرانور رشید کو اس عہدے پر تعینات کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ کو تبدیل کر کے سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کر دیا گیا،وسیم اجمل چوہدری سیکرٹری پی اینڈ ڈی ،علی سرفراز حسین کوسی ای او پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ، ، قیصر سلیم ڈی سی او اوکاڑہ ، ندیم سرور ڈی سی او سیالکوٹ ، ڈی سی او حافظ آباد منصور قادر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا اور ان کی جگہ محمد عثمان کو ڈی سی او حافظ آباد تعینات کر دیا گیا ۔
حسن رضاجعفری کو ممبر ریوینو بورڈ ،نصیر احمد خان اور مقبول احمد لنگا کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی۔(جاری ہے)
افتخار رسول اور شیر بہادر کو ممبر انکوائری محکمہ سروسز تعینات کر دیاگیا ۔اسکے علاوہ غلام حسین راؤ کو ڈی جی کچی آبادی اور قیصر سلیم کو گریڈ 21میں ترقی دیکر ڈی جی پاپولیشن تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔یثرب حسین کو گریڈ20میں ترقی دیکرممبر وزیراعلی معائنہ ٹیم ،خالد محمود کوگریڈ 20میں ترقی دیکر سپیشل سیکرٹری محکمہ مواصلات ،مقصود احمد لک اور ڈی جی لیبر سلیم حسین کو بھی گریڈ 21میں ترقی دے دی گئی۔
ڈی جی اینٹی کرپشن عابدجاوید کو او ایس ڈی بنا دیا گیاانکی جگہ انور رشید کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ، ڈی جی ایکسائز کو نسیم صادق کو سیکرٹری لائیو سٹاک ،ڈاکٹر جاوید احمد قاضی کو وائس کمشنر سوشل سکیورٹی ،احمد عزیز تارڑ کو ڈی جی ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب اورسیکرٹری لائیورسٹاک ڈاکٹر عامر احمدکو او ایس ڈی بنادیاگیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر تحقیق کی کمی کی نشاندہی
-
حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن: ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
-
اقوام متحدہ کے وفد کی رئوف حسن سے ملاقات، خیریت دریافت کی
-
پاکستانیوں کی فی کس آمدنی اور ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم شہبازشریف سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
-
چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں: وفاقی وزیرمصدق ملک
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں آئین قانون کی پاسداری کیلئے جہدوجہد چلتی رہے
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزارارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ظاہرکردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.