ملک میں بجلی موجود ہی نہیں،نواز حکومت غریب عوام کو بجلی انتہائی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کر رہی ہے ‘ مونس الٰہی ،(ن)لیگ نے عوام سے الیکشن مہم میں چند ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور کشکول توڑنے کے جھوٹے دعوے کیے تھے ،این ٹی ڈی سی افسران نے (ن)لیگ حکومت کو نندی پور پلانٹ اسکینڈل کا ذمہ دار قرار دیا‘ تاجروں کے وفد سے گفتگو
ہفتہ 26 جولائی 2014 21:11
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ نواز حکومت غریب عوام کو بجلی انتہائی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کر رہی ہے جب کہ ملک میں بجلی موجود ہی نہیں ہے، آج عوام لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں شدید تکالیف میں مبتلا ہیں جب کہ ن لیگ انہیں مجبور کر رہی ہے کہ وہ اپنی خالی جیبوں سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کریں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز لاہور میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ن لیگ حکومت کو برسراقتدار آئے ہوئے ایک سال سے زائد کا وقت ہو چکا ہے لیکن اس نے ابھی تک عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ لوڈشیڈنگ کے عوام پر تکلیف دہ اثرات کا ذکر کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ شہروں میں 14 سے 16 گھنٹے اور دیہات میں روزانہ 20 گھنٹے تک بجلی بند رکھی جا رہی ہے اور رمضان کے دوران اس مسئلہ میں مزید شد ت آ چکی ہے، آئی ایم ایف کے کہنے پر پاور سیکٹر کی سبسڈی میں 124 بلین روپے کی کٹوتی کے ن لیگ حکومت کے فیصلہ پر مونس الٰہی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے صارفین کو پچھلے ماہ کے مقابلہ میں اس ماہ بجلی کے دُگنے بل آئے ہیں جو عام آدمی کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.