وزیراعلیٰ پنجاب متاثرین شمالی وزیرستان کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے بنوں پہنچ گئے... روایتی انداز میں آئی ڈی پیز کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، گورنر اور وزیراطلاعات بھی ہمراہ... متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہبازشریف... وزیر اعلیٰ پنجاب کا وزیرستان میں ہسپتال ،یونیورسٹی اور دانش سکول بنانے کا اعلان
جمعرات 31 جولائی 2014 14:08
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف متاثرین شمالی وزیرستان کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے بنوں پہنچ گئے ،روایتی انداز میں آئی ڈی پیز کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، گورنر سردار مہتاب احمد خان اور وزیراطلاعات پرویز رشید نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اپنی حالت بدلنے کیلئے پوری قوم کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا، شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں ہسپتال، یونیورسٹی اور دانش سکول بنانے کا اعلان بھی کردیا۔
شہباز شریف، وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید اور گورنر خیبر پختونخواسردار مہتاب عباسی کے ہمراہ آئی ڈی پیز کیمپ پہنچے۔ شمالی وزیرستان کے عمائدین نے مہمانوں کو روایتی کلے بھی پہنائے۔(جاری ہے)
متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ملکی بقاء کی جنگ ہے، دہشت گردوں نے اپنا نظریہ بندوق کے زور پر نافذ کرنے کی کوشش کی، افواج پاکستان کا مکا پڑے گا تو دشمن کہیں نظر بھی نہیں آئے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ امن کی خاطر ہجرت کا دکھ جھیلنے والوں نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی پوری قوم ان کے ساتھ ہے متاثرین کیلئے جو کچھ بھی کیا فرض سمجھ کر کیا، آئی ڈی پیز کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں جدید ترین ہسپتال، یونیورسٹی، دانش سکول اور ماڈل بستی کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کا کہنا تھا کہ قوم امن کیلئے گھر بار چھوڑنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے، متاثرین کو نقصان کا پورا معاوضہ دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.