Live Updates

اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کا اقدام سوالیہ نشانہ ہے اور فوج کو سیاسی ایشو میں ملوث کرنا ٹھیک اقدا م نہیں ، امیرحیدرخان ہوتی ،عمران خان دھاندلی کی آڑمیں وزیراعظم بننے کے لئے شارٹ کٹ استعمال کررہے ہیں تاہم انہیں چارسال انتظار کرناہوگا، اے این پی کی سیاست اسمبلیوں کی محتاج نہیں پختونوں کی خدمت اوراس دھرتی کی بقاہماری منزل ہے، گفتگو

جمعرات 31 جولائی 2014 21:31

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) سابق وزریراعلیٰ اور اے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی ایم این اے نے کہاہے کہ اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کا اقدام سوالیہ نشانہ ہے اور فوج کو سیاسی ایشو میں ملوث کرنا ٹھیک اقدا م نہیں ،عمران خان دھاندلی کی آڑمیں وزیراعظم بننے کے لئے شارٹ کٹ استعمال کررہے ہیں تاہم انہیں چارسال انتظار کرناہوگا، اے این پی کی سیاست اسمبلیوں کی محتاج نہیں پختونوں کی خدمت اوراس دھرتی کی بقاہماری منزل ہے وہ اپنی رہائش گاہ ہوتی ہاوٴس میں عیدالفطر کے موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین ،سینٹر افراسیاب خٹک ،کرامت اللہ چغرمٹی سے گفتگو اوربعدازاں ضلع صوابی کے کارکنوں کے اجتماع خطاب کررہے تھے اجتماع سے صوابی کے صدر حاجی رحما ن اللہ ،مردان کے صدر حمایت اللہ مایار ضلعی جنرل حاجی لطیف الرحمان اورمحمد جاوید یوسفزئی نے بھی خطاب کیا امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ وفاقی حکومت کو واضح کرناہوگاکہ آیا اسلام آباد کے حالات اس قدر خراب ہوگئے ہیں جس قدر سوات میں آپریش سے قبل غیرپریقینی صورتحال تھی جس کے بعد فوج طلب کرنا ناگزیر ہوگیاتھا انہوں نے کہاکہ وزیرستان آپریشن کے تناظر میں فوج کو سپوٹ کی اشدضرورت ہے اورفوج کو سیاسی ایشو میں ملوث کرنا ٹھیک اقدام نہیں ہوگا اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کے لئے جس ٹائم کا انتخاب کیاگیاہے اس سے شکو ک وشہبات بڑھ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ان کا عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ چارسال انتظار کریں اور اس کے بعد خود کو عوام کی عدالت میں پیش کریں سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ آزادی مارچ کے نام پر اپنی صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی چھپانے والے عمران خان عوامی مینڈیٹ کااحترام کریں اور ریلیوں ،دھرنوں اور احتجاجی سیاست کی بجائے عوام سے تبدیلی ،انصاف اور امن کے جو وعدے کئے گئے تھے اس کو پوراکیاجائے انہوں نے کہاکہ صوبے میں کسی قسم کی تبدیلی نظر نہ لاسکے تو عمران خان نے عوام کی نظریں اصل ایشو سے ہٹانے کے لئے انتخابات میں دھاندلی کو بہانہ بناکر تحریک شروع کی امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اصل دھاندلی تو اے این پی کے ساتھ ہوئی ہے جب عام انتخابات میں دیگر سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں اور ہمارے امیدواروں کو گھروں تک محدود رکھاگیا اورانہیں کھلے عام انتخابی مہم نہیں کرنے دیاگیاتاہم اس کے باوجود جمہوریت کی خاطر انتخابی نتائج کو تسلیم کیاگیا امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے تاہم اس وقت سیاسی جماعتوں پرجمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جمہوری حکومت سے دوسری حکومت کو اختیارات منتقل ہوئے ہیں اورایسے میں ہمیں جمہوریت کے استحکام کے لئے کام کرناہوگا اے این پی صوبائی صدر نے مرکزی اورصوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دونوں حکومتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں غریب عوام بے روزگاری ،مہنگائی اور بجلی لوڈشیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں اوران کے صبر کا پیمانہ لبریزہورہاہے اورحالات حالات نو ریٹر ن پر پوائنٹ تک جانے سے پہلے حکومت کو اپنی کارکردگی بہتر بناناہوگی سابق وزیراعلیٰ نے کہ اے این پی اسمبلیوں کی محتاج نہیں ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے ہم اس دھرتی کی حفاظت اورخدمت کے ساتھ اس کی بقا کے لئے کوشاں رہیں گے انہوں نے کارکنوں پر زوردیا باچاخان اور خان عبدالولی خان کے فلسفے کو اس کے اصل روح کے مطابق پھیلانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں انہوں نے کہاکہ اے این پی کے پاس دنیا کے سب سے بہترین کارکن ہیں جو ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرناجانتے ہیں انہوں نے کہاکہ اے این پی کے کارکنوں نے وطن کی بقا کے لئے دہشت گردوں اور عسکریت میدان میں کھڑے ہوکر مقابلہ کیا اورجانوں کے نذرانے دے کر اپنی ماں دھرتی کی حفاظت کی انہوں نے کہاکہ کارکن موجودہ حکومت کی وعدہ خلافیوں کا پردہ چاک کرکے عوام کے سامنے ان کا اصل چہرہ بے نقاب کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات