فیصل آباد،رانا ثناء اللہ کے دست راست رانا شعیب ادریس کو پولیس تھانے پر حملہ اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے اور خطرناک ملزمان چھڑانے پر ذمہ دار قرار دیدیا گیا
جمعرات 31 جولائی 2014 22:49
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے دست راست رانا شعیب ادریس ایم پی اے کو پولیس تھانے پر حملہ کرنے اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے اور خطرناک ملزمان کو چھڑانے کے مقدمہ میں ذمہ دار قرار دیدیا گیا،اس سلسلہ میں پولیس نے ایس ایچ او تھانہ کھڑیانوالہ رانا خالد اور سب انسپکٹرریاست علی جن کے تشدد سے تین دانت ٹوٹ گئے تھے اور زخمی گن مینوں کے بیانات قلمبند کئے ۔
گزشتہ دنوں عدالت عالیہ لاہور سے ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) رانا شعیب ادریس نے 11اگست تک اپنی عبوری ضمانت منظور کرانے کے بعد پولیس میں درج انسداد دہشتگردی مقدمہ میں شامل ہوکر اپنا بیان قلمبند کرایا،جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا پولیس تھان پر حملہ کرکے ملازمین کو تشدد کرنے کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے،وہ اس وقت تھانے میں پہنچے تھے جب مسلح افراد نے نصف شب کے قریب تھانے پر دھاوا بولا تھا،جب انہیں واقعہ کی اطلاع ملی تو وہ ہجوم کو روکنے کیلئے اور پولیس سے تعاون کرنے کیلئے تھانے میں پہنچے تھے،اس لئے وہ درج انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں بے گناہ ہیں،لہٰذا مقدمہ کی ایف آئی آر سے ان کا نام خارج کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.