گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج علی سوجل نے ضلع پونچھ میں میدان مار لیا

بدھ 6 اگست 2014 14:20

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج علی سوجل ضلع پونچھ نے حسب روایت میٹرک کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی اور گرد و نواح کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کے مقابلہ میں گرلز کالج علی سوجل کا رزلٹ شاندار رہا ہے نمبرات کے حصول میں بھی گرلز کالج علی سوجل کی طالبات نے دوسرے تمام اداروں پر برتری حاصل کی ہے اس زبردست کامیابی پر عوام علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد نسیم خان تمام سٹاف ممبران اور طالبات کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔