بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

منگل 5 مارچ 2024 14:37

بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے قصبے بھدروہ میں گزشتہ شام کو3.6شدت کا زلزلہ آیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

جموں وکشمیر کے سیسمولوجی ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز بھدروہ سے 29کلومیٹر شمال مغرب میں 10کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ وادی کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔قابض حکام نے ،میڈیا کو بتایاہے کہ زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔