ساابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اڈیالہ جیل سے رہا

پیر 27 مئی 2024 18:35

ساابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اڈیالہ جیل سے رہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2024ء) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔سردار تنویر الیاس کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کے کیس میں ضمانت ملنے پر رہا کیا گیا ہے۔قبل ازیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے کے کیس میں ضمانت منظور کی۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔وکیل سردار تنویر الیاس نے مؤقف اپنایا کہ ان دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے، ملزم کو ضمانت ملنی چاہیے، مزید کہا تھا کہ پاسپورٹ بھی واپس کردیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے ریکارڈ عدالت پیش کردیا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت کی مخالفت کی۔تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرلی۔واضح رہے کہ 20 مئی کو سابق وزیر اعظم ا?زاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کو مارگلہ پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔