مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع

ہفتہ 16 مارچ 2024 11:53

مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جمو ں وکشمیر میں آزادی پسند تنظیموں پر پر پابندی عائد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید دو تنظیموں ”جموں وکشمیر پیپلز لیگ اور جموںوکشمیر پیپلز فریڈم لیگ “پر مزید 5 برس کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں تنظیموں پر پابندی کا اعلان بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے ایکس اکاونٹ پر کیا۔ انہوں نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طو رپر نظر بند محمد یاسین ملک کی سربراہی میں قائم جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ پر عائد پابندی میں مزید 5برس کی توسیع کا بھی اعلان کیا۔لبریشن فرنٹ پر پہلی مرتبہ مارچ2019میںپابندی عائد کی گئی تھی۔یاد رہے کہ مودی حکومت آزادی پسند تنظیموں تحریک حریت جموں وکشمیر،ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں وکشمیر مسلم لیگ ، دختران ملت اور جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کو بھی غیر قانونی تنظیمیں قرار دے چکی ہے۔