چین کا پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے آئندہ چار برس کے دوران دس ہزار میگاواٹ سے زیادہ کے بجلی گھروں کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے کا اعلان،
چین کی مدد سے ان بجلی گھروں پر تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور 2018 تک یہ پیداوار بھی شروع کر دیں گے۔وزیراعظم ہاوس، چینی حکومت کا یہ اقدام پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات کی نوعیت کو ظاہر کرتا ہے: وزیراعظم نواز شریف
جمعرات 7 اگست 2014 21:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) چین نے پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے آئندہ چار برس کے دوران ملک میں دس ہزار میگاواٹ سے زیادہ کے بجلی گھروں کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاہم بعض ماہرین کے مطابق چین کے تعاون سے شروع کیے گئے یہ تمام منصوبے چار برس میں مکمل کرنا ممکن نہیں ہو گا۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق چینی حکومت سنہ 2018 تک کل 10400 میگاواٹ کے 14 بجلی گھر مکمل کرنے میں حکومت پاکستان کی مدد کرے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی مدد سے ان بجلی گھروں پر تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور 2018 تک یہ پیداوار بھی شروع کر دیں گے۔وزیراعظم نواز شریف نے اس موقعے پر چینی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والی اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے پاکستانی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.