پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں اور ائیر فورس کے طیاروں کی یوم آزادی پریڈ کیلئے ریہرسل

پیر 11 اگست 2014 17:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں اور ائیر فورس کے طیاروں نے پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد کے باہر یوم آزادی پریڈ کیلئے ریہرسل کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے دستے نے پار لیمنٹ ہاوٴس کی پارکنگ میں چودہ اگست یوم آزادی کی مرکزی تقریب کی ریہرسل کی۔ ریہرسل میں پاک فضائیہ کے ایف سولہ اور جے ایف سیونٹین تھندر طیاروں نے بھی حصہ لیا اور ریڈ زون پر فضا میں دلچسپ اور منفرد کرتب دکھائے۔جناح ایونیو پر طیاروں کی پروازیں دیکھنے کیلئے شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور ان کے کرتب دیکھ کر محظوظ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :