آزادی مارچ رواں دواں، وزیراعظم سے استعفیٰ لینے اسلام آباد جارہے ہیں، عمران خان
جمعرات 14 اگست 2014 21:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے استعفیٰ لینے اسلام آباد جارہے ہیں، اسلام آباد پہنچ کر شریف خاندان کی بادشاہت ختم کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف آزادی مارچ لاہور سے اسلام آبا د کی جانب رواں دواں ہے جہاں چیئرکراسنگ پہنچنے پرعمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آمروں اور بادشاہوں سے نجات دلاکر دم لیں گے،تحریک انصاف قائداعظم کا پاکستان بنانے اسلام آباد جارہی ہے، آزادی مارچ کو غیر آئینی کہنے والے یاد رکھیں کہ دھاندلی سے الیکشن جیتنا بھی غیر آئینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس سے نہیں گلو بٹوں سے خطرہ ہے، پولیس کارکن چھوڑ دے ہمارا احتجاج پرامن ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ 2013کا میچ فکس تھا اورعوام سے مینڈیٹ چھینا گیا، کشکول توڑنے کی باتیں کرنے والوں نے قرضے لینے کا ریکارڈ توڑ دیا، کشکول تب ٹوٹے گا جب حکمران طبقہ ٹیکس دے گا۔تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ انتظامیہ نے مارچ کے شرکا کو آگے بڑھنے کے لیے راستے کھول دیئے ہیں اور وہاں موجود پولیس اہلکاروں کو بھی ایک جانب کردیا گیا ہے جبکہ آزادی مارچ کی سربراہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کررہے ہیں اور مارچ میں شریک تحریک انصاف کے دیگر رہنما ایک ٹرک پر موجود ہیں، عمران خان کے لئے خصوصی کنٹینر بنایا گیا ہے جو ان کی تمام ضروریات کے مطابق سہولیات سے آراستہ ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد پہنچے گا جب کہ راستے سے مارچ میں مختلف شہروں سے آنے والے قافلے بھی شامل ہوں گے اور اس دوران عمران خان کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے بعض مقامات پر خطاب بھی کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.