محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے اسلام آباد میں آزادی مارچ میں شرکاء کے لئے پندرہ میڈیکل ٹیمیں تعینات کردیں

ہفتہ 16 اگست 2014 17:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے اسلام آباد میں آزادی مارچ میں شرکاء کے لئے پندرہ میڈیکل ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکاء کے بیمار ہونے کے باعث بروقت علاج کے لئے ادویات کابھاری سٹاک بھی اسلام آباد لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے ہر میڈیکل ٹیم میں ایک ڈاکٹر ، دو ڈسپنسر، اور دو کلاس فور ملازمین بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

یہ ٹیمیں کوہاٹ میں خوشحال گڑھ پل ، ابیٹ آباد سے ، خیر آباد سے ، ہری پور سے ، پشاور سے شرکاء کے ساتھ اسلام آباد چلے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے ان ڈاکٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لانگ مارچ تک اسلام آباد میں ڈیوٹی سرانجام دینگے تاہم مزید ٹیمیں بھی بعدازاں بھیجوا دی جائیگی ۔