لاڑکانہ کا مشہور اورقدیمی تعلیمی مرکز گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول خوبصورتی کے بجائے ویرانی میں تبدیل

ہفتہ 16 اگست 2014 17:26

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء): لاڑکانہ کا مشہور اورقدیمی تعلیمی مرکز گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول خوبصورتی کے بجائے ویرانی میں تبدیل اسکول میں موجود تاریخی درخت بیدردی سے کاٹ کر اسکول کی رونک کو روند ڈالہ ، اسکول انتظامیہ کی اس نااہلی کا کسی نے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا کمشنر، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ اور دیگرانتظامیہ اس عمل سے بیخبراسکول انتظامیہ کی جانب سے کلہاڑوں اورآریوں سے درختوں کو جڑ سے اکھاڑنے کا عمل جاری ہے، درخت ایک دوسرے کے او پر گرنے لگے ہیں، اس سلسلے میں گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ ، استاتذہ اور اہل علاقہ نے بتایا کہ لاڑکانہ کی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی معیار رکھنے والا اور خوبصورتی کی وجہ سے مشہورواحد اسکول ہے ، اس اسکول سے تعلیم حاصل کرکے سیکڑوں لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوگئے اور سیاسی میدان میں بھی ان کا بول بالا ہے ، یہ سارا کریڈٹ اسی اسکول کو جاتا ہے، لیکن بد قسمتی سے اسی اسکول کی نا اہل انتظامیہ اس تاریخی اسکول کی رونکق اور تعلیم کو تباہ کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے، جس کا واضع ثبوت،وہ تاریخی درخت ہیں، جن کی چھاؤں میں بریک کے دؤران سیکڑوں طلبہ اور اساتذہ بیٹھ کر سکون لیتے تھے آج ان تاریخی درختوں کو اسکول انتظامیہ چند روپیوں کی خاطر ان پر کلھاڑوں اور آریوں سے حملہ کرواکے ایک پر ایک گراتے جارہے ہیں ان بے زبان درختوں کی چیخیں اسکول انتظامیہ کے کانوں پر تو نہ پڑی لیکن کمشنر لاڑکانہ، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو بھی سنائی نہیں دی جس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ لاڑکانہ انتظامیہ اسکول انتظامیہ کے ساتھ درختوں کو کاٹنے کے عمل میں برابر کی شریک ہے ، طلبہ ،اساتذہ اور شہریوں نے درختوں کی بے رحمی سے جڑ سے اکھاڑنے کا سندھ حکومت سے کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔