پاکستان میں کئی لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، روبینہ خالد

جمعہ 17 اکتوبر 2025 21:12

پاکستان میں کئی لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، روبینہ خالد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ پاکستان میں کئی لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، بی آئی ایس پی کے ذریعے ایک خاتون اپنی اور اپنے بچوں کی بنیادی ضروریات پورا کر سکتی ہے۔ غربت کے خاتمے کے عالمی دن پراپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام کا ایک حصہ غربت سے دو چار ہے، پاکستان میں کئی لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

انہوںنے کہاکہ کئی لوگ غربت کی وجہ سے اپنی صحت پر توجہ نہیں دے پاتے اور مستقبل میں بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے کمزور طبقے کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہید ذالفقار علی بھٹو سے کے کر انکے نواسے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کمزور طبقے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدو جہد کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ جیسے پروگرام متعارف کروا کے پاکستان پیپلز پارٹی نے غریب عوام کے لئے بہترین سہارا فراہم کیا ہے، بی آئی ایس پی کے ذریعے ایک خاتون اپنی اور اپنے بچوں کی بنیادی ضروریات پورا کر سکتی ہے۔

روبینہ خالد نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان میں کم آمدنی والے خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے، ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور غربت کے خاتمے میں مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس پروگرام سے نہ صرف گھریلو آمدنی میں بہتری آئی ہے بلکہ خوراک، لباس اور صحت کی دیکھ بھال جیسی ضروری اشیاء پر اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے، بی آئی ایس پی کا اثر مالی امداد سے بڑھ کر خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی شمولیت کو فروغ دیتا ہے۔

روبینہ خالد نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن جیسے اقدام سے معاشرے کے کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہے، ہمیں ایک ایسا مستقبل قائم کرنا ہے جہاں غربت کا نام و نشان نہ ہو،بہتر تعلیم اور روزگار کے ذریعے غربت سے نمٹا جا سکتا ہے