ٹانک ، مون سون بارش کی وجہ سے سیلابی پانی علی خیل میں داخل،کئی مکانات تباہ

ہفتہ 16 اگست 2014 18:27

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) ٹانک میں مون سون بارش کی وجہ سے سیلابی پانی ٹانک کے نواحی گاؤں علی خیل میں داخل ۔کئی مکانات تباہ،اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر احمدخان وزیر علی خیل گاؤں پہنچ گئے ۔ڈی سی نے حکام کو عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔ ٹانک میں گزشتہ روز ہونے والی مون سون کی بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلہ ٹانک کے نواحی گاؤں علی خیل میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے گاؤں علی خیل میں کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ۔

سیلابی ریلے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آحمد خان وزیرمذکورہ گاؤں پہنچ گئے اور سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹانک آحمد خان وزیر کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے نقصان ہوا ہے اور ضلعی انتظامیہ علاقہ کو اور وہاں پر رہنے والے مکینوں کو نقصانات سے بچانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی ۔

(جاری ہے)

اور پانی کے بہاؤ کو تقسیم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ علاقہ کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں پروٹیکشین بند بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :