تعلیم ایسا مضبوط ہتھیار ہے جو کوئی دوسرا نہیں چھین سکتا،چوہدری عبدالمجید

منگل 19 اگست 2014 13:52

جاتلاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء ) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا مضبوط ہتھیار ہے جو کوئی دوسرا نہیں چھین سکتاتعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ، کے او آر ٹی بے سہاروں کا ایک اہم سہارا ہے ،عوامی مسائل مساوی طریقے سے ہر جگہ حل ہوں گے نوجوان نسل کی احسن طریقے سے تربیت بھی ایک عبادت ہے بے سہارا بچوں کی احسن طریقے سے کفالت ہم پر فرض ہے انہیں با وقار شہری بنانا عظیم جہاد ہے ایسے کاموں میں سب کو ملکر جہاد کرنا ہو گا عمارت کی تعمیر میٹریل پر کوئی کسی سے سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا خلوص نیت سے کام کرنے والے اللہ اور عوام کو بھی پسند ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کورٹ فیز 11کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ اگر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونا ہے تو پھر تعلیم پر توجہ دینی ہو گی تعلیم سے ہی انسان اور حیوان میں فرق محسوس ہوتا ہے بے سہارا اور یتیم بھی ایسی معاشرے کا حصہ ہیں ان کی دیکھ بھال ہمارے فرائض میں شامل ہے کورٹ کے چوہدری اختر نے جس کام کا آغاز کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اس مخلص کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یتیم اور بے سہارا بچوں کی خدمت کا جذبہ یہاں نظر آرہا ہے اس سے سر فخر سے بلند ہو گے ہیں ان بچوں کے خیالات اور اظہار سنکر آنکھیں رو رہی ہیں تقریب میں بچوں کے مطالبات خطابات، نعت رسول مقبول اور ماں کی شان کے قیصدے سنکروزیر اعظم سمیت موجود ہر ایک شخص کی آنکھیں نم ہو گیں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے K.O.R.Tکو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور ادارے کیلئے 1کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا اور بے سہارا بچوں کو مکمل یقین دلایا کہ میں ہر وقت آپ کے ساتھ ہوں آپ کا مکمل خیال رکھنا میرے فرائض میں شامل ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :