نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کر سکتے، امریکی محکمہ خارجہ
جمعرات 21 اگست 2014 11:44
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منتخب وزیر اعظم سے غیر آئینی طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا اور امریکا پاکستان میں کسی غیر آئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکا پاکستان میں آئینی اور انتخابی عمل کی حمایت کرتا ہے، نواز شریف انتخابات کے ذریعے 5 سال کے لئے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں اس لئے ان سے غیر آئینی طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ جمہوریت کے فروغ کے لئے کام کررہا ہے اور پاکستان میں جمہوری عمل کی تقلید ہونی چاہئے۔محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کی صورتحال پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان کی موجودہ صورت حال کو تشویشناک قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ اس وقت سیاسی مذاکرات کے لئے کافی گنجائش موجود ہے اس لئے تمام فریقین کو تشدد سے گریز کرتے ہوئے پرامن رہنا چاہئے۔
(جاری ہے)
اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنما سراج الدین حقانی سے متعلق معلومات دینے پر انعام کی رقم بڑھا کر ایک کروڑ ڈالر کرنے جبکہ دیگر 4 رہنماؤں عزیز حقانی، یحیٰ حقانی، خالد رحمان حقانی اور عبد الرؤف ذاکر سے متعلق معلومات دینے پر 50، 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.